18 دسمبر 2011 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شیعہ مسلمان "عزادار محمد اقبال مینگل" کو شہید کردیا۔

ابنا: کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ مسلمان کو شہید کردیا جن کا نام عزادار محمد اقبال مینگل تھا۔

فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان عزادار محمد اقبال مینگل کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔

واضع رہے کہ پورے ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شیعہ نسل کشی جاری ہے اور گذشتہ دنوں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان علی حسین کو گولی مار کر شہید کردیاتھا۔

ان تمام واقعات پر سکیورٹی ادارے محض تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں۔